اشرف صحرائی، بلال صدیقی اوردیگر رہنمائوںکی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت

بدھ 6 جون 2018 12:08

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک مزاحمت نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں محمد اشرف صحرائی، بلال احمد صدیقی ، محمد اشرف لایا اور محمد رفیق شاہ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی بدترین کارروائی قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے پورے جموںوکشمیر کو ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلیاں سمجھتی ہیںکہ حریت پسند قیادت کوگرفتار اور غیر قانونی طورپر نظر بندرکھ کر وہ عوام اور حریت قیادت میں دوری پیدا کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تو اسے طفلانہ سوچ کے سوا کچھ بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہاکہ اس طرحکی ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیری حریت پسند قیادت کے عزم و حوصلے اور جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی انہیں تحریک آزادی کی علمبرداری اور عوامی جذبات کی ترجمانی سے دستبردار کیا جاسکتا ہے۔