بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو بدنام کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے،مسلم لیگ

بدھ جون 12:08

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) جموںوکشمیر مسلم لیگ کے رہنماء عبدالاحد پرہ نے کہاہے کہ بھارتی حکومت ، اس کی ایجنسیاںاور ذرائع ابلاغ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول کی جدوجہد کو بدنام تمام مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں مسلملیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان سازشوںکو صرف متحد اور منظم ہو کر ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے واضح کیاکہ آزادی پسند رہنمائوں اور تحریک آزادی کشمیرکو بھارتی ذرائع ابلاغ کی گمراہ کن رپورٹوںسے بدنام نہیں کیاجاسکتا۔ عبدلااحد پرہ نے پارٹی رہنمائوں کو مسلم لیگ کو بنیادی سطح پر مذیدفعال اور متحرک بنانے اور اراکین کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام خاص طورپ نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں جنہیں ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :