مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے کپواڑہ میں تین نوجوان شہید کردیئے

بدھ 6 جون 2018 12:08

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع کپواڑہ میں تین نوجوان شہید کردیئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :