گلوبل وارمنگ، خشک سالی، پانی کی کمی ، بنجر پن ، حیاتیاتی اقسام میں کمی جیسے سنجیدہ مسائل پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہیں،اردوان

بدھ جون 12:08

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ترک صدر نے عالمی یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بنی نو انسان کے مستقبل کو خطرے سے دو چار کرنے والے ماحولیاتی مسائل کے حل میں عالمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقیاتی پالیسیوں کا تعین کرتے وقت قدرتی ماحول کا تحفظ، شہری منصوبہ بندی، شجر کاری اور ماحولیاتی آلودگی کا سد ِ باب کرنے والے منصوبو ں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے کہا کہ ترکی ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے جاری منصوبوں میں بین الاقوامی معاہدوں کے دائرہ کار کے تحت اپنی ذمہ داریوں ،اقتصادیات،شہری منصوبہ بندی، توانائی اور کئی دیگر شعبوںمیں ماحولیات کے تحفظ کو نمایاں اہمیت دینے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مفلسی اور فاقہ کشی کی شرح کو کم سے کم سطح پر رکھنا ، آئندہ نسلوں کو درختوں اور پودوں سے بھر پور ماحول میں خوشگوار زندگی فراہم کرنے کے لیے آج سے اٹھائے جانے والے اقدامات اہمیت رکھتے ہیں۔ لہذا ہمیں اس معاملے میں بڑی حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام میں ماحولیات کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :