مجھے فوج کے کڑے احتساب سے بچایا جائے، سابق آرمی چیف سپریم کورٹ پہنچ گئے

اصغرخان کیس، سپریم کورٹ میرا کیس سنے، مرزا اسلم بیگ کی چیف جسٹس سے درخواست آپ درخواست دیں‘ہم جائزہ لیں گے‘ہمارا مقصد کسی کی تضحیک نہیں ہے‘ چیف جسٹس

بدھ جون 12:15

مجھے فوج کے کڑے احتساب سے بچایا جائے، سابق آرمی چیف سپریم کورٹ پہنچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستا ن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی ،سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستا ن نے مرزا اسلم بیگ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا،سابق آرمی چیف کا مقدمہ فوجی عدالت بھیج دیا ہے ،اس پر مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ اس وقت کے آرمی چیف نے میرا مقدمہ چلانے سے انکار کیا،میری درخواست ہے کہ میرا مقدمہ آپ سنیں ،،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ درخواست دیں،ہم جائزہ لیں گے،ہمارا مقصد کسی کی تضحیک نہیں ہے،ہم اصغرخان کیس کی آئندہ سماعت لاہورمیں کریں گے،آپ وہاں پیش ہوں۔