Live Updates

عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے‘

پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں‘پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی‘اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 12:15

عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی‘عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے‘ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں‘اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔

بدھ کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ ریحام خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح اور طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا یہ بہت اچھا ہوا کہ ریحام نے الیکشن سے پہلے عمران کا چہرہ بے نقاب کیا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔یاد رہے کہ ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ کے لوگوں پر الزام لگایا کہ اس کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن کے لوگوں کا ہاتھ ہے اور وہ اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس لئے الیکشن سے قبل اس کتاب کو لایا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات