Live Updates

پی ٹی آئی والے مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرتے رہ گئے

ریحام خان نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کا حل تلاش کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 12:02

پی ٹی آئی والے مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرتے رہ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : ریحام خان کی کتاب گذشتہ ہفتے سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق ہونے والے انکشافات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جبکہ ان انکشافات پر خود ریحام خان کو بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب کی کہانی تو ابی منظر عام پر نہیں آئی تاہم اس متنازعہ کتاب سے جُڑی بے شمار کہانیاں اور ہو شربا انکشافات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ انگریزی میں لکھی گئی کتاب لندن کے معروف پبلشر کے ذریعے امریکہ سے چھپوا لی گئی ہے تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ کتاب چھپائی کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد چند ماہ قبل ہی مکمل کر لی گئی تھی اور اُردو ترجمہ بھی کروالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کے شائع کرنے کے حوالے سے تمام تر انتظامت مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر نے امریکہ میں اپنے دوست کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔

اور شائع کرنے کے حوالے سے ٹائمنگ لندن میں حمزہ شہباز اور ریحام خان کے مابین ہونے والی خفیہ ملاقات میں طے پائی جسے تاحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ کتاب شائع کرنے سے پہلے اس کے کچھ صفحات کو جان بوجھ کر آؤٹ کر کے کتاب کو مشہور کیا جار ہا ہے۔ کتاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت اور ریحام خان کے مابین گذشتہ کئی ماہ سے لندن اور دبئی میں بھی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

لندن میں مقیم صحافی جن کا دعویٰ ہے کہ ریحام خان نے کتاب لکھنے کے لیے پہلے ان سے رابطہ کیا اور کتاب کے حوالے سے مواد کو تفصیل سے ڈسکس کیا ۔ تاہم بعد میں ریحام خان نے اپنے پرانے کولیگ اور انگریز صحافی کی معاونت سے اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ کتاب کی لانچ سے پہلے مشہوری کے لیے لندن میں بھی مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل پوری طرح سرگرم ہےے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کتاب کو عین اس وقت لانچ کیا جائے گا جب الیکشن کی انتخابی مہم عروج پر ہو گی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زلفی بخاری، انیلہ خواجہ اور ڈاکٹر اعجاز رحمان برطانوی شہری ہیں اور ان پر الزامات عائد کرنا ریحام خان کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات