میرے لئے زندگی میں کامیابی کا فلسفہ ناکامیوں کا سامنا کرنے میں چھپا ہے، سوشانت سنگھ راجپوت

بدھ 6 جون 2018 12:24

میرے لئے زندگی میں کامیابی کا فلسفہ ناکامیوں کا سامنا کرنے میں چھپا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ میرے لئے زندگی میں کامیابی کا فلسفہ ناکامیوں کا سامنا کرنے میں چھپا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ایسے کردار ادا کرتے ہیں جسے انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ یہ کردار نبھانے میں ناکام ہو جائیں گے اور ایسے کرداروں کو خود میں بہتری لانے کے لئے چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اس لئے میرے لئے زندگی میں کامیابی کا فلسفہ ناکامیوں کا سامنا کرنے میں چھپا ہے کیونکہ وہ اگر 3یا 4بار ناکام ہوتے ہیں تو 5ویں بار جب کامیابی ملتی ہے تو یہ میرا ذاتی تجربہ ہوتا ہے جو مجھے بطور انسان بہتر انداز میں ابھر کر سامنے آنے میں مدد دیتا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ میں سارا علی خان اور ’’سن چڑیا ‘‘ میں بھومی پڈنیکر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :