سلمان خان دبنگ ٹور سے واپسی پر فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’دبنگ 3‘‘ کی عکسبندی بیک وقت شروع کریں گے

بدھ 6 جون 2018 12:24

سلمان خان دبنگ ٹور سے واپسی پر فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’دبنگ 3‘‘ کی عکسبندی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’دبنگ 3‘‘ کی عکسبندی بیک وقت شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان ان دنوں اپنے’’ دبنگ ٹور ری لوڈڈ‘‘ میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ امریکا جائیں گے اور اس دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ اپنے ملک واپس آجائیں گے تو فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’دبنگ 3‘‘ کی عکسبندی ایک ساتھ شروع کریں گے۔ سلمان خان کے ساتھ فلم میں’’ بھارت‘‘ میں پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی کاسٹ کا اعلان ابھی تک نہین کیا گیا۔