سب کوبطور اداکار مسلسل خود کا دفاع کرنا ہے، سونم کپور

بدھ 6 جون 2018 12:24

سب کوبطور اداکار مسلسل خود کا دفاع کرنا ہے، سونم کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سب کوبطور اداکار مسلسل اپنا خود کا دفاع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ اداکار جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کے لئے مسلسل اپنا دفاع کرتے ہیں چاہے ان کی شادی ہو یا نہ ہو، ان کے بچے ہوں یا نہ ہوں، حقوق نسواں کے حامی ہوں یا نہ ہوں وہ مسلسل اپنا دفاع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور حقوق نسواں کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے کو چاہے وہ جیسا بھی ہے قبول کرے اور دونوں کو اپنی مرضی یا اپنے انتخاب سے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :