لوئیر دیر کے علاقہ خال میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی

بدھ 6 جون 2018 12:24

دیرلوئیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) لوئیر دیر کے علاقہ خال میں زوجہ ارشد سکنہ خال نے خود کشی کر لی۔گزشتہ روزخاتون نے گھریلو ناچاقیکی وجہ سے زہریلی دوا کھالی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوشی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ لایا گیا ‘جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور چل بسی‘ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :