اسلام دنیا میں امن اور سلامتی کا داعی ہے ، سراج الاسلام

بدھ 6 جون 2018 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اسلام دنیا میں امن ‘ خیر اور سلامتی کا داعی ہے ‘ قرآن عظیم الشان سے اپنا تعلق مزید مستحکم کریں، اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کیلئے انبیاء و رسل کو ہر زمانے میں وحی اور آسمانی ہدایت کے ساتھ مبعوث فرمایا جنہوں نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پوری ذمہ داری دیانت اور امانت اور تمام توانائیوں کے ساتھ پہنچایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف سکالر ڈاکٹر سراج الاسلام نے ادارہ فتح العلوم ‘ قاضی مسجد نواں کلی رستم میں سالانہ دورہ تفسیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے دورہ تفسیر قرآن کریم کرنے والے محاضر قاضی ثمین احمد ایڈووکیٹ کے تفسیر قرآن کریم کے حوالے سے محنت اور کوششوں کو احسن قرار دیا اور اطمینان ظاہر کیا ۔ڈاکٹر سراج الاسلام نے ادارہ کے بانی شیخ القرآن قاضی عبد الہادی رستمی کے علمی درسی اور دیگر مذہبی خدمات کو قابل قدر دیتے ہوئے سراہا۔ قاضی فتح الباری رستمی نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کا مقصد انسانی زندگی کو ایک خاص راہ پر چلانا ہے۔ اسلام ایک زندہ اور متحرک تحریک عمل ہے۔ جون انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کو ہدایت الٰہی کا پابند بناتا ہے۔

متعلقہ عنوان :