کوہاٹ،ایس ایس ٹی سائنس اور جنرل سائنس کی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں

بدھ 6 جون 2018 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ تعلیم کوہاٹ نے این ٹی ایس کے ذریعے ایس ایس ٹی سائنس اور جنرل سائنس کا امتحان دینے والی خواتین امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے دفتر کے باہر بورڈ پر آویزاں کی گئی عارضی میرٹ لسٹ میں نام و دیگر کوائف دیکھے جاسکتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ عارضی میرٹ لسٹ پر کسی بھی اعتراض کی صورت میں دفتر ہذا سے 11جون 2018 تک اپیل کی جاسکتی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کی اپیل کو زیر غور نہیں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :