دیرپائیں میں عام انتخابات کیلئے کاغذاتی نامزدگی کا سلسلہ جاری

بدھ جون 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ضلع دیر پائین میں کا غذات نامزدگی کاحصول جاری ہے۔ضلع دیر پآئین کے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای6اور این اے 7اور پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستیں پی کی13پی کے 14پی کے 15پی کی16اور پی کی17سے مختلف سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

(جاری ہے)

این اے 6کیلئے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان ان کے بھائی محمد ایوب خان،شاہ فیصل ایڈووکیٹ،پی پی پی کے سابق سینیٹر احمد حسن خان ،طاہر خان آف سرائی ،پی ایم ایل ن کے جاوید اختر ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کے محبوب شاہ ،جے یوآئی کے قاضی عیاض الدین ،محمد ابراہیم ،تاج محمد خان،کارمل خان،بابر ،امجد ،احسان اللہ ،محمد انعام شامل نے کاغذات حاصل کئے جبکہ پی کی15سے پی پی پی کے محمود زیب خان،محمد زمین خان،،اے این پی کے سجاد احمد،ساجد محمود ،محمداسرار،محمد مظفرشاہ،عیاض الدین ،نبی شاہ اور محمد ابراہیم پی کے 13سے پی ٹی آئی کے سید عالم شاہ، جماعت اسلامی کے شاد نواز خان،جے یوآئی کے اخونزادہ ہدایت اللہ،شیر محمد خان،پی پی پی کے محمد زمین خان،،اے این پی کے حبیب مختیار،واجد،محمد ایوب خان،پی ایم ایل ن کے اظہر تقویم ،شیر حیات خان ،حضر ت علی،ملک بلال، حضر ت غنی،محمد انعام خان شامل ہیں۔