چارسدہ میں چاند رات کو ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

بدھ جون 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹایاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھاہے‘ عیدالفطر نزدیک ہے عوام چاندرات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی ترغیب دیں۔

متعلقہ عنوان :