سوات‘ جہانزیب کالج میں مدرسہ دیوبند کے قیام ومقاصد کے حوالے سے سیمینار

بدھ جون 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں مدرسہ دیوبند کے قیام اور اغراض ومقاصد کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا‘ سیمینار سے اپنے خطاب میں شعبہ پاکستان سٹیڈیز کے ڈاکٹر عرفان الله خان نے کہاکہ علمائے دیوبند نے مختلف ادوار میں مختلف جہتوں سے کام کیااور قیام پاکستان کے بعد علمائے دیوبند نے پاکستان اور خطے میں مختلف حوالوں سے اہم کرداراداکیا‘ شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کو طلبہ اور دوسرے سامعین کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس سے بھرپور طورپر استفادہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :