مدرسہ مولانا فضل حق میں ختم تفسیر قرآن کی تقریب

بدھ جون 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پشاور کے شہری علاقہ ہشت نگری میں مدرسہ مولانا فضل حق (مرحوم) میں ختم تفسیرقرآن پاک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سمیع الحق نے کہاکہ ہمیں قرآن پاک کی تلاوت کیساتھ ساتھ قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ بھی پڑھنا چاہیے تاکہ اس کی تشریح اور معنی سے ہم آگاہ ہوسکیں ‘انہوں نے کہاکہ قرآن مجید الله تعالیٰ کی آخری کتاب ہے ‘ یہ رشد وہدایت کا سرچشمہ ہے‘ ہمیں قرآن پاک ٹھہرٹھہر کر پڑھنا چاہیے ‘رمضان المبارک میں قرآن مجید تلاوت کے ایک حرف پر الله تعالیٰ دس نیکیاں عطاکرتے ہیں ‘اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں‘ آخر میں انہوں نے علاقہ عمائدین حاجی جان محمد‘ ارسلان چوہدری‘ خان افضل اور محمد خان نے کا بھی شکریہ ادا کیاجنہوں نے تفسیر قرآن کے ختم کا اہتمام کیا‘آخرمیں تفسیر قرآن ختم پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورملک وقوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔