شاہد کپور راجا کرشنا مینن کی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے

بدھ 6 جون 2018 12:34

شاہد کپور راجا کرشنا مینن کی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور راجا کرشنا مینن کی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے۔ بھارت ذرائع ابلاغ کے مطابق راجا کرشنا مینن ان دنوںباکسرز کی زندگی پر مبنی فلم پر کام کر رہے ہیںجس میں شاہد کپور باکسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی دسمبر میںشروع کی جائے گی اور شاہد کپور فلم کی عکسبندی سے تین ماہ قبل اپنے کردار کے لئے تربیت لینا شروع کریں گے۔ شاہد اس کے علاوہ ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :