میکسیکو کی جوابی کارروائی،

امریکی مصنوعات پر 20 تا 25 فیصد ڈیوٹی عائد

بدھ 6 جون 2018 12:34

میکسیکو کی جوابی کارروائی،
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) میکسیکو کی حکومت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے۔ قبل ازیں امریکا نے میکسیکو سے سٹیل اور ایلومینم کی درآمد پر بھاری ڈیوٹیز عائد کی تھیں۔میکسیکو کی حکومت کی طرف سے جن امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کئے گئے ہیں ان میں وہسکی، پنیر، سٹیل،بربن اور خنزیر کا گوشت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے میکسیکو کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور یورپی یونین کے رکن ممالک جسے اتحادیوں سے سٹیل اور ایلومینم کی درآمد پر محصولات عائد کئے تھے جس پر ان تمام ممالک کے امریکا سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو امریکا سے خنزیر کے گوشت کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ میکسیکو نے امریکا سے سٹیل کی مصنوعات پر تقریباً 25 فیصد اور دیگر امریکی مصنوعات پر 20 تا 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔