عمران خان کو بد نام کرنے کے لیے سیتا وائٹ اسکینڈل میں ن لیگ نے کتنا پیسہ خرچ کیا، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

سیتا وائٹ اسکئنڈل میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ساڑھے 14 لاکھ روپے ادا کیے ،عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا دعوی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جون 12:27

عمران خان کو بد نام کرنے کے لیے سیتا وائٹ اسکینڈل میں ن لیگ نے کتنا پیسہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 جون 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیتا وائٹ اسکینڈل میں سابق وزیر خزانہ نے ساڑھے 14لاکھ روپے آگے دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر ماضی میں کئی قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔اور ان الزامات کا سامنا اب بھی عمران خان کو کرنا پڑ رہا ہے۔ماضی میں عمران خان کی زندگی میں کئی اسکینڈل منظر عام پر آئے۔

تاہم جب سے عمران خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے تب سے ان کے سیاسی مخالفین نے عمران خان کے ا اسکینڈل کو عمران خان کی سیاسی ساکھ متاثر کرنے کے لیے خوب استعمال کیا۔سیتا وائٹ اسکینڈل عمران خان کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس میں عمران خان پر سنگین قسم کے الزمات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیتا وائٹ نامی خاتون سے مبینہ طور پر ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ٹیرن ہے۔

تا ہم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کو گرانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔اس لیے وہ سیتا وائٹ اسکینڈل کو بھی اچھال رہے ہیں۔جب کہ عوامی مسلم لیگ کے شر براہ شیخ رشید ماضی میں کئی بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ سیتا وائٹ اسکینڈل کے پیچھےن لیگ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیتا وائٹ کیس کے پیچھے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہاتھ  ہیں۔

ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں روزے سے ہوں اور یہ بات حلفیہ کہتا ہوں کہ سیتا وائٹ اسکینڈل کے لیے پیسے اسحاق ڈار نے ادا کیے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو بد نام کرنے کے لیے سیتا وائٹ اسکینڈل میں ساڑھے چودہ لاکھ روپے دئیے۔جب کہ انہوں نے بے نظیر کی کردار کشی کرنے کے لیے بھی 2 کروڑ روپے لگائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: