امریکی تھری ڈی فلم 15 جون کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

فلم’’انکریڈیبلزٹو‘‘ کے پریمئیر میں فلم کی پوری کاسٹ کی شرکت ‘ مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں

بدھ جون 12:46

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) امریکی تھری ڈی فلم 15 جون کو سینماگھروں کی زینت بنے گی- لاس اینجلس میں ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم’’’انکریڈیبلزٹو‘‘ کے پریمئیر میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں منعقدہ پریمئیر میں کرداروں کو آواز دینے والے اداکاروں نے شرکت کی۔ ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیرو کی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :