ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’’ریک اِٹ رالف 2‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

یہ اینی میٹڈ کامیڈی فلم رواں سال 21نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 6 جون 2018 12:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’’ریک اِٹ رالف 2‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی یہ اینی میٹڈ کامیڈی فلم رواں سال 21نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔

کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل،جیک میک بریئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :