ہالی ووڈ فلم’’ٹرانسفارمرز؛بمبل بی ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 21 دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 6 جون 2018 12:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم’’ٹرانسفارمرز؛بمبل بی ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ، مارٹن شارٹ (بمبل بی )، مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اور کینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسند آئیں گی۔ ایک سو دو ملین لین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 21 دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :