معاشی حالات کی تنگی ،گلوکار بابرخیالی سرگودھوی لاہور سے سرگودھا شفٹ ہوگئے

بدھ جون 12:46

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف فوک گلوکار بابرخیالی سرگودھوی معاشی حالات سے تنگ آکر لاہور سے سرگودھا شفٹ ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق گلوکار بابرخیالی سرگودھوی جوکہ عرصہ درازسے شوبزسے وابستگی کی صورت میں لاہور میں رہائش پزیرتھے،اور کافی ماہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار تھے،وہ شوبزسے عارضی کنارہ کشی کرتے ہوئے لاہور سے سرگودھا شفٹ ہوگئے،ذرائع کے مطابق بابرخیالی سرگودھوی نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کوبھی اطلاع نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :