آبی ذخائر میں پانی کے بہائو کی صورتحال

بدھ جون 12:47

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کو پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کا جو ریکارڈ جاری کیا گیا اس کے مطابق دریا سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد144900کیوسک اور اخرج 70000 کیوسک رہا۔ دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر): آمد70100 کیوسک اور اخراج70100 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد44100کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 60500کیوسک اور اخراج47900 کیوسک ۔

بیراج :جناح: آمد124700کیوسک اور اخراج 120200کیوسک،چشمہ: آمد122800کیوسک اوراخراج 113000کیوسک، تونسہ: آمد78900کیوسک اور اخراج77100 کیوسک، پنجند: آمد3000 کیوسک، اور اخراج Nilکیوسک،گدو: آمد42700 کیوسک اور اخراج 34100 کیوسک، سکھر: آمد33500 کیوسک اور اخراج11400 کوٹری:آمد6500 کیوسک اور اخراج Nil۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1412.98 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.421 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1091.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.229ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.021 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ،، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :