فٹ بال کے مداح ویزے کے بغیر روس جا سکیں گے

بدھ 6 جون 2018 12:47

روس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور 'فین آئی ڈی' موجود ہو تو اسے روس جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر آپ کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔ فین آئی ڈی کا پیج آپ سے ٹکٹ نمبر بھی مانگتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو پہلے میچ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

فین آئی ڈی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اسے دکھا کر روس کے اندر ورلڈ کپ کیلئے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں پر مفت سفر کیا بھی کیا جا سکتا ہے۔ فین آئی ڈی کا فارم آن لائن بھرا جا سکتا ہے۔ اس کے حصول کی مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں ہے، البتہ اسے ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹکٹیں قرعہ اندازی کے ذریعے بیچی جا رہی ہیں اور ان کی قیمت 105 ڈالر سے لے کر 1450 ڈالر تک ہے۔

متعلقہ عنوان :