قطر کی مغربی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش

بدھ 6 جون 2018 12:47

قطر کی مغربی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) خلیجی ریاست قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ اٴْن کے ملک کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بن سکے۔ العطیہ نے ان خیالات کا اظہار خلیجی ممالک میں سفارتی تنازعہ پیدا ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پرایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر کا اس وقت دنیا کے انتہائی اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اٴْن کا ملک نیٹو کا اتحادی بھی ہے۔ قطری وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قطر اور نیٹو کے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہو رہا ہے اور اٴْن کا ملک اتحاد کے مختلف مراکز میں سے ایک ہے۔ قطری وزیر کا انٹرویو ملکی دفاعی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :