ماہرین زراعت کی کھجورکے درختوں کی شاخ تراشی کی ہدایت

بدھ 6 جون 2018 12:47

قصور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کھجورکے باغبانوںکوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کھجورکے پودے اور اس کے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونماکیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم 2 مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمل زیرگری کے وقت اورپھل کی کٹائی کے دوران اضافی‘غیرضروری ‘خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کانٹ چھاٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اورمناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیزکھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہردوسرے پھل کوکا ٹ دیناچاہئیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہئے جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابرنہ ہوجائے۔