ہارٹیکلچرماہرین کی ترشاوہ باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت

بدھ 6 جون 2018 12:47

قصور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) شعبہ ہارٹیکلچرکے ماہرین نے ترشاوہ باغات کے باغبانوں کو باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان پھل توڑنے کے بعد جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے روٹاویٹراستعمال کریں، باغات میں مخلوط فصلات کی کاشت سے بھی گریزکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے چارہ جات اور سردیوں کے چارہ جات باغوں میں ہرگز کاشت نہ کئے جائیں جبکہ زمین کی زرخیزی برقراررکھنے کیلئے باغات میں نامیاتی کھاد استعمال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :