کاشتکار گینداکی کاشت مئی‘جون میں کریں‘محکمہ زراعت

بدھ جون 12:47

قصور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء)گینداایک مفید سخت جان اور باغیچے میں آسانی سے اگایا جانیوالا پھول ہے‘ دنیابھرمیں اس کی 50کے لگ بھگ اقسام جبکہ سالانہ تجارت 500کروڑ روپے کی ہوتی ہے‘ گیندے کی مشہور افریقی اقسام میں فلفی رفلز‘کلائمکس‘سپریم‘ انکا ‘فرسٹ لیڈی‘ کرائون آف گولڈ جبکہ فرانسیسی اقسام میں کیو پڈ‘ فرنچ بٹر‘ سکاتھ‘ بٹربال‘ گولڈی‘ رسٹی گلو‘ سنوبال اور گولڈن بال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکار گینداکی کاشت مئی‘جون میں کریں‘پھولوں کی کاشت کیلئے ریتلی میرازمین اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ‘ زمین کی تیزابیت پی ایچ 6سے 7.5ہونی چاہئے۔