امریکی وزارت خارجہ کا جرمنی میں متعین اپنے سفیر کے بیان کا دفاع

بدھ جون 12:47

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے جرمنی میں متعین نئے امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کے یورپ میں قدامت پسندوں کے اقتدار میں آنے کی حمایت سے متعلق بیان کا دفاع کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

رچرڈ گرینیل نے گزشتہ ویک اینڈ پر برائٹ بارٹ نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ میں قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا ایک اہم سیاسی عمل ہے اور انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے۔

گرینیل کے بیان پر جرمنی کے سیاسی رہنماوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ گرینیل کو حال ہی جرمنی میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صدر ٹرمپ کے پرزور حامی ہیں اور قبل ازیں اقوام متحدہ میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔