روس پر اقتصادی پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی، پیوٹن

بدھ 6 جون 2018 13:06

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی اور مغرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری بھی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہارمیڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے اٴْن کے دورہ چین سے قبل جاری کیا گیا۔ روسی صدر 3 روزہ دورے پر 8 جون کو چین پہنچیں گے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے۔