رافیل نڈال کے فین کو زبردست چانس مل گیا ،ْاپنے فیورٹ کھلاڑی کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا

نڈال اور لڑکے کے درمیان دوستانہ کھیل کو کورٹ میں موجود تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا

بدھ 6 جون 2018 13:06

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) رافیل نڈال کے فین کو زبردست چانس مل گیا، انہوں نے اپنے فیورٹ کھلاڑی کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن کے ایک میچ کے بعد جب اینکر نے نڈال کو بتایا کہ کورٹ میں بال پکڑنے والا لڑکا ان کا بہت بڑا فین ہے اور وہ نڈال کے ساتھ ٹینس کھیلنا چاہتا ہے۔رافیل نڈال کو جیسے ہی یہ پتہ چلا وہ فوراً اپنے اس فین کے ساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہوگئے۔نڈال اور لڑکے کے درمیان دوستانہ کھیل کو کورٹ میں موجود تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

متعلقہ عنوان :