ورلڈ کپ کی تیاریاں ،ْکرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی ٹیم کیساتھ پر جوش ٹریننگ

عالمی کپ ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

بدھ 6 جون 2018 13:06

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس نودن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں جہاں مداحوں کاورلڈ کپ 2018کا جنون عروج پر ہے وہیں پلیئرز بھی دھواں دھار ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

معروف فٹبالرکرسٹیانو رونالڈوبھی پرتگال کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک دکھائی دیئے ،ْ فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔