جوکووچ اپ سیٹ شکست کھا کر فرنچ اوپن سے باہر

ڈومینک تھیم اور مارکو سیشناٹو سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 6 جون 2018 13:06

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اپ سیٹ شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں ،ْ ڈومینک تھیم اور مارکو سیشناٹو سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں کھیلے منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومینک تھیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6-4، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کھلاڑی مارکو سیشناٹو نے سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔مارکو نے سربین حریف کو ٹائی بریک پر 6-3، 7-6، 1-6 اور 7-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :