Live Updates

حمید گل کی ریحام خان کے بارے میں ایک ایک بات سچ ثابت ہوگئی

جانتے ہیں سابق آئی ایس آئی سربراہ نے عمران خان کی شادی سے قبل ریحام کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا جس کو ماننے سے سبھی نے انکار کردیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 12:48

حمید گل کی ریحام خان کے بارے میں ایک ایک بات سچ ثابت ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب آج پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس کتاب سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا کہ مجھے جنرل (ر) حمید گل نے فون کر کے کہا تھا کہ عمران خان کو منع کرو کہ وہ ریحام خان سے شادی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل صاحب نے کہا کہ ریحام خان مجھ سے ملی ، میں نے پوچھا فلاں ادارے، فلاں بندے کو جانتی ہو؟ لگتا ہے تم عمران خان کو ٹریپ کرنے کے مشن پر ہو۔

ضیا شاہد نےکہا کہ میں خود حمید گل کی بات سے متفق تھا کہ ریحام خان کسی غیر ملکی ایجنسی کی ایجنٹ ہو سکتی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان بہت اچھی اور باوقار خاتون ہیں، ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی تھی اور یہ شادی ختم ہونے پر مجھے ذاتی طور پر دُکھ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھی خاتون ہیں، طلاق کے باوجود مشکل وقت میں انہوں نے نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کی بلکہ عمران خان کی منی ٹریل میں بھی سب سے زیادہ مدد کی۔

دوسری شادی عمران خان کی واحد شادی ہے جس پر کبھی مبارکباد دی نہ ملنے گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریحام خان سے آج تک نہیں ملا، عمران خان کی شادی ابھی ہوئی نہیں تھی جب حمید گل نے مجھے فون کر کے کہا تھا کہ عمران خان کو ریحام خان سے شادی کرنے سے منع کریں، میں نے کہا کہ عشق و مشک چھُپائے ہیں چھُپتے اور اس وقت عمران خان اس میں پھنسا ہوا ہے۔ لہٰذا بات کرنا فضول ہے۔

ریحام خان سے عمران خان کی شادی کے چھٹے روز مجھے برطانیہ سے خبر ملی کہ ان کی شادی ختم ہو جائے گی ، ریحام خان نے 6 دنوں میں اپنے شوہر کی اتنی برائیاں کیں اور پھر وہی ہوا دیکھتے ہی دیکھتے یہ شادی ختم ہو گئی۔ حمید گل نے مجھے بتایا کہ جب ریھام خان ان سے ملنے آئیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ فلاں شخص ، ادارے کو جانتی ہیں، کیا یہ درست ہےکہ انہوں نے آپ کو بھیجا ہے اور میرے حساب سے آپ کو عمران خان کو ٹریپ کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔

یہ ساری باتیں پروگرام میں نشر بھی ہوئیں اور خبروں میں چھپیں بھی۔ حمید گل اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ تھے اور دنیا کی حساس ایجنسیوں سے متعلق بڑی معلومات رکھتے تھے۔ ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پر متفق ہوں کہ عمران خان کو ٹریپ کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے عمران خان سے شادی کی اور پھر فوری طور پر فلم بنانے کی خبریں آنے لگیں۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے شادی کے گیارہویں روز ہی فلم بنانے کا ذکر چھیڑ دیا۔ اور ایک ماہ کے اندر اندر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے شروع کر دئے۔ اس سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ کسی نے ریحام خان کی ان کے سابق شوہر کے ساتھ لندن میں مقدمہ سازی کی دستاویزت مجھے بھیجیں۔معلوم نہیں کہ وہ درست تھیں یا غلط لیکن ان کے مطابق ان کی شوہر سے لڑائی تھی کہ ان کی ایک بیٹی تھی جس سے متعلق ان کے سابق شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، پھر اس پر کیس چلا ، ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوا اور اسی وجہ سے طلاق ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات