جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کا حلف اٹھا لیا‘

گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لیا جو مشن الیکشن کمیشن اور آئین پاکستان نے دیا پورا کرینگے ‘وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرائیں گے‘ شفاف الیکشن کیلئے ہر ایک کو موقع ملنا چاہیے‘ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے کی حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت

بدھ 6 جون 2018 13:15

جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کا حلف اٹھا لیا‘
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کا حلف اٹھا لیا‘ گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے دوست محمد خان سے حلف لیا‘ خیبرپختونخوا کے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ بدھ کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دوست محمد خان سے حلف لیا۔ خیبرپختونخوا کے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ پرویز ختک تقریب میں شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پشاور میں ہوئی اس کے علاوہ تقریب میں سپیکر اسد قیصر‘ امیر مقام اور سابق ایم پی ایز اور سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان نے کہا کہ جو مشن الیکشن کمیشن اور آئین پاکستان نے دیا اسے پورا کریں گے۔

وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرائیں گے۔ شفاف الیکشن کے لئے ہر ایک کو موقع ملنا چہائے۔ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ کابینہ مختصر ہوگی میرٹ پر لوگوں کو رکھا جائے گا سابق صوبائی حکومت نے بجٹ پاس نہیں کیا یہ بھی مسئلہ دیکھنا ہوگا۔