چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے‘

چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد ہسپتال کا دورہ کروں گا‘ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا کیس لگا ہوا ہے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 13:15

چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے‘ چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد ہسپتال کا دورہ کروں گا‘ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا کیس لگا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں زچہ بچہ ہسپتال کی رپورٹ طلب کی ہے۔

چیف جسٹس نے نوٹس لیا ہے کہ ہسپتال پر کام کیوں نہیں ہورہا۔ چیف جسٹس نے کہا عید کے بعد ہسپتال کا دورہ کروں گا۔ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا کیس لگا ہوا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے انگوٹھی پہننی شروع کردی شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کل پندرہ سو روپے کی دو انگوٹھیاں خریدی ہیں۔