عید سے قبل کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز کا پٹیل پاڑہ میں کومبنگ آپریشن

منشیات فروش سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

بدھ 6 جون 2018 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پٹیل پاڑہ میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پولیس اور رینجرز نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران پولیس نے منشیات فروش سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم طاہر کے قبضے سے دو کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔