ملتان‘ مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچی جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 13:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) وہاڑی روڈ پر مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے پنتیس سالہ نوشین بی بی اور نوسالہ انسہ کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ کے قریب موٹر وے پل کے مقام پر مسافر بس کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی۔

(جاری ہے)

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور بچی موقع پرہی جاں بحق ہو گئے جب کہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کی شناخت پنتیس سالہ نوشین بی بی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچی کی شناخت نو سالہ انسہ کے نام سے ہوئی۔ متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔