اوپن یونیورسٹی نے" اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں" کا شیڈول جاری کردیا

ٹیوٹرز تعیناتی کا کام جاری ہے ،ْ عمل مکمل ہونے پر ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے جائیں گے

بدھ 6 جون 2018 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے تعلیمی پروگرامز کی" اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں" کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے اور بی ایڈ)اولڈ( پروگرامز کے مکمل کورسسزکی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 10۔

جولائی مقرر کی گئی ہے ،ْ دوسری مشق کی تاریخ 10۔اگست ہے ،ْ تیسری کی 10۔ستمبر اور چوتھی اسائمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 2۔اکتوبر مقرر کی گی ہے ،ْ اسی طرح ان پروگراموں کے نصف کورسسز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 10۔اگست جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 2۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 10۔

(جاری ہے)

اگست جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 2۔

اکتوبر مقرر ہے۔بی ایڈ )نیو(اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے تمام پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 15۔اگست جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 7۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگراموں میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کے لئے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام جاری ہے ،ْ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپرفراہم کردئیے جائیں گے۔میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگراموں کے لئے تعینات کئے گئے تمام ٹیوٹرز اپنے اپنے طلبہ و طالبات کو انفارمیشن لیٹر بھی ارسال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :