پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے پانچ سپیشل ٹرینوں کا اعلان کردیا

بدھ جون 13:19

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے پانچ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے پانچ سپیشل ٹرینوں کا اعلان کردیا۔ زرائع کے مطابق عید سپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے خانیوال ، فیصل آباد ، سرگودھا ، لالہ موسیٰ، ملکوال ، راولپنڈی ، اٹک سٹی سے اگلے روز پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوکر جیکب آباد ،،ملتان کینٹ، خانیوال ، لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے 13جون کو روانہ ہوکر رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14جون کو روانہ ہوکر اٹک سٹی ، جنڈ ، داؤدخیل ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی ا رات ملتان کینٹ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پانچویں سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون کوروانہ ہوکر کوٹ ادو ، مظفر گڑھ، کندیاں ، داؤخیل ، جنڈ ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی رات راولپنڈی پہنچے گی۔

مسافروں کے رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔سپیشل ٹرینوں کے کرایوں کا شیڈول دیا گیا ہے۔پہلی سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کراچی سے ملکوال 1480روپے اور کراچی سے پشاور تک 1860روپے ہوگا۔ دوسری سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کوئٹہ سے راولپنڈی سے 1540روپے ، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 3550روپے اور اسے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4420روپے ہوگا۔ تیسری سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کراچی سے لاہور 1430روپے ہوگا۔ چوتھی سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے ملتان 980روپے ہوگا۔ پانچویں سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ ملتان سے راولپنڈی تک 980روپے ہوگا۔