سرگودھا میانوالی روڈ پر قصبہ قائدآباد کے نواحی ڈیرہ واندوں والا میں گھرکی چھت گر گئی

خاتون‘ بچی اورایک بزرگ شدیدزخمی ہوگئے جن میں 6 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

بدھ 6 جون 2018 13:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سرگودھا میانوالی روڈ پر قصبہ قائدآباد کے نواحی ڈیرہ واندوں والا میں ایک گھرکی تین کمروں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجہ میں خاتون‘ بچی اورایک بزرگ شدیدزخمی ہوگئے جن میں 6 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر کے رہائشی علاقہ جناح کالونی میں مکان کی دیوار گرنے سے 2بچے 10 سالہ مہک اور 6 سالہ زوریز ملبے تلے دب کر جانبحق ہو گے۔دونوں بچے دیگر کے ساتھ گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوار گرنے سے ملبہ تلے دب کر دم توڑ گے۔اسی طرح پنڈ مکو میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی ہو گے۔