Live Updates

عظیم گلوکار نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بدھ 6 جون 2018 13:36

عظیم گلوکار نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) معروف فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی طویل عرصے سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے لئے کئی ترانے بھی ریکارڈ کروا رکھے ہیں اب وہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوں گے ۔اس حوالے سے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات