آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس ترسیل کے معاہدے پچاس سال مکمل

روسی صدرپوٹن کی ویانا آمد،روس کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،یورپی یونین میں دلچسپی ہے، گفتگو

بدھ جون 13:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون کی وکالت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر پوٹن نے کہاکہ روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے، جو ایک اہم اقتصادی ساتھی بھی ہو۔

(جاری ہے)

پوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ روسی صدر آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچے ۔ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔