یورینیئم کی افزودگی کا کام دوبارہ شروع،

ایران نے عالمی جوہری ادارے کو آگاہ کردیا

بدھ 6 جون 2018 13:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ایران نے جدید ترین سینٹری فیوجز کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرانی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے بتایا کہ یہ سینٹری فیوجز 2015ء کے جوہری معاہدے کا خیال کرتے ہوئے نطنز کے مرکز میں تیار کے جائیں گے۔ ایک بیان کے مطابق تہران حکومت نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو آگاہ کردیا ہے کہ اس نے یورینیئم کی افزودگی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ صالحی نے بتایا کہ اس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں چھ سے سات سال لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :