چین میں لوہے کی کان میں دھماکا،

گیارہ افراد ہلاک،25پھنس کر رہ گئے

بدھ جون 13:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) چین میں لوہے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے اور پچیس دیگر کان میں پھنس کر رہ گئے ، سرکاری میڈیا کے مطابق چین میں لوہے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے اور پچیس دیگر کان میں پھنس کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ کان لیاو اِنگ صوبے میں واقع تھی۔ ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے چین میں تواتر کے ساتھ ایسے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس مئی میں بھی ایک ایسا حادثہ پیش آیا تھا، جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :