چین کی مدد سے ریلوے لائن کی تعمیر نے ایتھوپیا کو زبردست ترقی کے راستے پر گامزن کردیا

بدھ 6 جون 2018 13:40

عدیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چین کی مدد سے ریلوے لائن کی تعمیر نے ایتھوپیا کو زبردست ترقی کے راستے پر گامزن کردیاہے ،عدیس ابابا شہر کے میڈیکل کے طالب علم مفتاح کو سکول جانے میں کافی رقم اور وقت صرف کرنا پڑھتا تھا کیونکہ ٹریفک جام شہر کی ابتر صورتحال کا جزو لاینفک تھے 34.25کلومیٹر لمبی لائن جس کے شہر بھر میں 39اسٹیشن ہیں چینی ریلوے انجینئرنگ کارپوریشن نے تعمیر کی ہے جو کہ اس وقت ایک اور چینی کمپنی شن جن میٹرو گروپ کے ساتھ مل کر یہ ریلوے لائن چلا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ریلوے لائن میں مئی 2015 میں ٹریفک کے لیے کھولے جانے کے بعد اور 2018کے آواخر کے درمیان قریبا ً129ملین مسافروں کو لایا اور لیجایا ہے ۔