نعت خواں شمائلہ کوثر کی نئی نعت’’میرا درد زبان اللہ ہو‘‘ ریلیز،نعت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی

بدھ 6 جون 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) معروف نعت خواں شمائلہ کوثر کی نئی نعت’’میرا درد زبان اللہ ہو‘‘ ریلیز،نعت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی،نعت کو اب تک پانچ ملین سے زیادہ لوگ سن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نعت خوان نے رمضان المبارک میں ریلیز کردہ نعت کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے اور ان کیلئے نیک تمنا?ں کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے نعت خوان کا کہنا ہے رمضان المبارک میں نعت اور حمد دلوں کو سکون پہنچاتی ہیں۔میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایسے کلام پڑھو جس کو لوگ زیادہ سے زیادہ سنا پسند کرتے ہیں۔اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکرگزار ہوں مجھے جو بھی عزت و شہرت ملی یہ سب خدا تعالیٰ کی کرم نوازی ہے۔