پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر پنجابی ڈکشنری تیار کرلی‘

ڈکشری چھ جلدوں پر مشتمل ہو گی

بدھ 6 جون 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر پنجابی ڈکشنری تیار کرلی۔ڈکشری چھ جلدوں پر مشتمل ہو گی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ادارے نے پنجاب کی ڈکشنری خود سے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پنجاب ڈکشنری تیار کرنا پلاک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔یہ ڈکشنری چھ جلدوں پر مشتمل ہے۔اس میں تمام الفاظ کا بہترین انداز میں پنجابی ترجمہ کیا گیا ہے۔اس ڈکشنری کی تیاری میں بہت محنت اور جدوجہد سے کام کیا گیا ہے۔پلاک کا ویڑن ہے کہ پنجاب کلچر ،ثقافت اور فن کا زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے یہ ڈکشنری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :